- Views: 1
- Report Article
- Articles
- Internet
- Blogging
آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی : ہندوستانیوں کے لیے سنہری موقع
Posted: Jan 27, 2023
ملک کی بہترین امداد اور سہولیات کے ساتھ نئی سیاسی جماعت کو وجود میں لانے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اس وقت اور بھی مشکل ہو جاتا ہے جب سیاسی پارٹی کی قیادت ایک خاتون کرتی ہے۔ خواتین اپنی محنت اور حوصلے سے اس دنیا میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
ہندوستان میں عموماً عورتوں کو کاروباری حقوق نہیں دیئے جاتے بلکہ یہ سمجھایا جاتا ہے کہ ان کی دنیا گھر کے کاموں تک ہی محدود ہے۔ یہ روایتی تصور صدیوں سے چلا آرہا ہے اور آج بھی ہندوستانی خواتین گھر تک ہی محدود ہیں۔ ان کا کام صرف گھر کے کام اور بچوں کی پرورش کرنا ہے۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ خواتین میں عدم برداشت کا جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ قوم نہیں چلا سکتیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے خواتین بہت سی سیاسی پارٹیوں کی قیادت کر رہی ہیں ، کاروبار چلا رہی ہیں اور ملک وقوم کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔
آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی نے خواتین کو طاقت اور حقوق دیئے ہیں۔ آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے جو کہ شہریوں کی مدد کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اس پارٹی کے ذریعے خواتین کو تعلیم اور کاروبار کرنے کے حقوق ملے ہیں ۔ اب وہ ایک آزاد اور خود مختار زندگی گزار سکتی ہیں۔ ان کے حقوق محفوظ ہیں اور کسی بھی ناانصافی پر اس پارٹی کے ذریعے آواز اٹھا سکتی ہیں۔
:ڈاکٹر نوہیرا شیخ – آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی کی بانی
آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی کی بانی نوہیرا شیخ ہیں جو کہ ہیرا گروپ آف کمپنی کی سی ای او ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ہیرا ڈیجیٹل گولڈ لانچ کیا ہے۔ نوہیرا شیخ نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے اقدام اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نومبر 2017 میں آل انڈیا مہیلاایمپاورمنٹ پارٹی کی بنیاد رکھی۔
اس پارٹی کی بنیاد جسٹس فار ہیومینٹی کے نعرے کے ساتھ رکھی گئی ہے اور اس کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت کرنا اور ان کوانصاف دلانا ہے۔ اس پارٹی کے ٹکٹس تمام حلقوںمیں آئندہ سال کے الیکشن کے لئے دستیاب ہیں ۔نوہیرا شیخ کا کہنا ہے کہ ہم صرف الیکشن نہیں جیتنا چاہتے بلکہ اس اجتماعی سیاسی پارٹی کے ذریعے لوگوں کا دل اور اعتماد جیتنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم سب کی فلاح و بہبود کے لیے معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے نوجوانوں کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کو ملک کے کئی مسائل سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی رائے اور ان کے حل کی ضرورت ہے۔
Rate this Article
Leave a Comment